؞    ایم آئی ایم کے صوبائی صدر پر ناجائز قبضہ کا الزام
۱۷ ستمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
ماہل (حوصلہ نیوز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر شوکت ماہلی پر زمین پر ناجائز قبضہ اور تعمیر کرنے کا الزام لگا ہے جسکو انہوں نے بے بنیاد بتایا ہے۔ایس ڈی ایم نے فی الحال تعمیر کو روک دینے اور معاملہ کی تحقیق کا حکم دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ماہل قصبہ کے رہنے والے ثقلین ولدعثمان نے ایس ڈی ایم پھول پور سے شکایت کی کہ شوکت نے ایک زمین پر ناجائز طور پر قبضہ کرلیا اور ان کے آنے جانے کا راستہ بند کردیا ہے۔ ثقلین کا کہنا ہے کہ شکایت کرنے پر شوکت نے ان کو دھمکی دی۔
ایس ڈی ایم نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ماہل اس ایچ او کو فوری طور پر تعمیر کا کام رکودینے اور معاملہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ وہیں دوسری طرف شوکت کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے سارے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

11 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.